اہم خبریں

لطیف کھوسہ کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینئر وکیل و سیاست داں لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ سی ہفتے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کروں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنے اور اعتزاز احسن کے بارے میں آصف زرداری کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین یا صدر اگر سمجھتے ہیں کہ میں پارٹی میں نہیں تو ٹھیک ہے،لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کی بات ہو رہی ہے، کیا یہ دعوے درست ہیں؟جس پر انہوں نے کہاکہ اس بات کا اسی ہفتے فیصلہ کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں