اہم خبریں

کسی انتقامی جذبے سے واپس نہیں آیا، نوازشریف

لاہور (اے بی این نیوز      )کسی انتقامی جذبے سے واپس نہیں آیا لیکن حساب کتاب تو بنتاہے، اپنے خلاف ہونے والی زیادتی بھول سکتاہوں ملک کے ساتھ ہونے والے سازش کیسے بھول جاؤں،قائدن لیگ نوازشریف کا لاہورمیں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کہاکبھی جنرل باجوہ اور جنرل راحیل شریف کیخلاف سازش نہیں کی،میرے خلاف سازش کیوں کی گئی قوم کو حقائق کا پتا چلنا چاہیے ورنہ یہ کھیل تماشا چلتا رہے گا،میرے ساتھ جو ہواسوہواسزا پاکستانی عوام کو ملی،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کردیاگیا،لندن سے درخواست دی کہ پاکستان آرہاہوں،میری غیر موجودگی میں فیصلہ دنیامیں مذاق بن گیا،ججوں نے سیسلین مافیااور گارڈ فاردر جیسے ریمارکس دیئے،میرے خلاف تینوں مقدمات میں کوئی جان نہیں تھی،سازشی ہمارے خلاف زہر اگلتے اور جھوٹ بولتے تھے،8فروروی کو عوام پر مشتمل سب سے بڑی جے آئی ٹی اور عدالت بنے گی

متعلقہ خبریں