اہم خبریں

بنوں ، فورسز پرخودکش حملہ، 2 شہری شہید،3 فوجی جوانوں سمیت 10 زخمی

پشاور(نیوزڈیسک) بنوں کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ،حملے میں 2 شہری شہید اور 3 فوجی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکیمطابق 26 نومبر کو موٹرسائیکل سوار خود کش بمبارنے بکہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ۔ دہشتگرد نے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا دیا، دھماکے سے 2 شہری شہید ، سات زخمی اور تین فوجی بھی زخمی ہوگئے۔بنوں میں 26 نومبر کو خود کش دھماکا کرنے والا افغان شہری نکلا۔ خود کش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا۔ دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔ رابن اللہ 26 نومبر کو افغان شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخل ہوا۔

متعلقہ خبریں