چترال (اے بی این نیوز) ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ثریا بی بی کے خلاف ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ مقدمے کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری گاڑی واپس نہیں کی۔
دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثریا بی بی لانگ مارچ کے روز سے کہاں ہیں، اس بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ثریا بی بی کو رکن اسمبلی بننے پر سرکاری گاڑی فراہم کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر کو متعدد بار فون کرکے گاڑی واپس لے جانے کا کہا گیا، تاہم کوئی بھی گاڑی لینے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:ایرانی نائب وزیر خارجہ کا خطے میں امن کے لیے اہم پیغام















