سیالکوٹ(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج تک سمجھنے سے قاصر ہوں مجھے جیل کیوں بھیجا گیا، 1999ء میں بھی صبح ملک کا وزیر اعظم تھا شام کو ہائی جیکر بن گیا، کوشش کی گئی کہ مجھے سزائے موت ہو جائے، مریم نواز کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا ان کو بھی جیل جانا پڑا، بغیر کسی قصور کے ہم جیل سے ہو آئے ہیں،آئین کی پاسداری اور ملک میں استحکام ہونا بڑا ضروری ہے۔ہفتہ کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر میں دعوت پر شکر گزار ہوں، انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ شہر سے مجھے بہت پیار ہے، خواجہ آصف بچپن کے ساتھی ہیں ان سے بھی بڑا پیار ہے۔ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ کی ایکسپورٹ کو دگنا کرنا ہو گا، انہوں نے کہاکہ آج تک کسی کو نہیں پتا خواجہ آصف جیل کیوں گئے، اسحاق ڈار جیل نہیں گئے، اس بات پر سب مسکرا دیئے۔















