اہم خبریں

ہم عوامی دکھوں کا مداوا کرینگے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا اپنے نوجوانوں سے رشتہ ختم ہوچکا ہے، ہم عوامی دکھوں کا مداوا کریں گے۔پی ٹی آئی دور حکومت میں وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا، استحکام پاکستان پارٹی کا وجود 9 مئی واقعات کے بعد عمل میں آیا، شاہین اپنے مسکن میں بھرپور پنجے گاڑھ چکا ہے، ناانصافی کا دورختم، میرٹ کی بالادستی کے لے کام کریں گے۔ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوام کے دکھوں کے مداوا کے لئے میدان میں موجود ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوام دوست جماعت ہے۔

متعلقہ خبریں