اہم خبریں

اب بھی سبق نہ سیکھا تونقصان اٹھائیں گے،نوازشریف

سیالکوٹ (نیوزڈیسک) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوالیکن ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کیا، سازشیں کرکے ملک اجاڑدیاگیا،اب بھی سبق نہ سیکھاتونقصان اٹھائیں گے ۔ نہیں معلوم 1993 میں ہماری حکومت ختم کرنے کی کیا وجہ تھی، اس وقت ہماری اقتصادی ترقی بھی ہمسایہ ممالک سے بہتر تھی اور ہمارا روپیہ بھی بہتر تھا۔ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ بیروزگاری بھی ختم ہوتی جا رہی تھی۔ ملک کا جوحال ہوگیا ہےدس دفعہ سوچتا ہوں کیسےدوبارہ ڈگرپرلائیں گے پاکستان باربارغلطیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 2018 انتخابات میں آر ٹی ایس بند کرکے ایک ایسے بندے کو لایا گیا جسے گالی کے سوا کچھ نہیں آتا۔ وہ آیا نہیں بلکہ لایا گیا تھا، اس لیے لانے والے بھی اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنا وہ ذمہ دار ہے ، ملک کا بھاری نقصان ہوگیا ہے، اس نقصان کا ازالہ کرنا ہم سب کا فرض اورڈیوٹی ہے، ہم اپنےملک کوایسےلوگوں کےحوالےنہیں کرسکتے جو کلچرکوبرباد کردیں۔ہفتہ کو سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب اورپارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے کہا کہ میری جیلوں، جلاوطنی اور مقدمات کا دور اقتدار سے زیادہ ہے ،میں نے مشکل اور اچھا وقت دیکھا، 2017سےلیکر آج تک مسلسل ہمارے خلاف سزاؤں کا سلسلہ چلتا رہا، یہ سلسلہ کچھ ہی دیرپہلےختم ہوا، وزارت عظمیٰ دیکھی تو ملک بدری، مقدمات اور جیلوں کا سامنا بھی کیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری۔انہوں نے کہاکہ ہم نے خود اپنے ملک کو پٹری سے اتارا نہیں بلکہ پٹری ہی اکھاڑ دی ہے، اچھے بھلے چلتے ملک کو ترقی سے روکا گیا، کتی بار ایسا ہوا کہ وزیراعظم کو جیلوں میں ڈالا گیا، جہاں آئے روز وزیراعظم کواتاردیا جائے پھرملک کیسےچلےگا، انہوں نے کہاکہ ایک ادارہ نہیں چلتا توپھرملک کیسےچلےگا سوچنےوالی باتیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دیکھیں تو ملک کتنا خوشحال تھا، ڈالر 104روپے پر تھا اور اس وقت پاکستان میں مہنگائی بھی نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بچے سکول جاتے تھے، ان کی امیدوں میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا مگر ہمارے خلاف سازش کرکے اچھا بھلا ملک اجاڑ دیا،ان کا کہناتھ اکہ پاکستان اتنا خوبصورت ملک ہے کہ ہم اسے جنت بنا سکتے تھے، بلاوجہ ہمیں نکالا گیا۔

متعلقہ خبریں