اہم خبریں

بغا وت کا کیس ،2 فوجی افسران کاکورٹ مارشل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بغا وت پر اکسا نے کا کیس ، پا ک فوج کے دو افسران کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا ہے ۔ میجر (ر) عادل فاروق راجہ کو 14 سال جبکہ کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے ۔سزا میں فرائض کی انجام دہی، جاسوسی بارے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ء کی دفعات کی خلاف ورزی بھی شامل۔سزا کے تحت دونوں افسران کے رینک 21 نومبر 2023ء سے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں