اہم خبریں

ہماری قیادت کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہے، راجہ پرویزاشرف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نےکہا کہ نمبرزکی گیم ہے پیپلزپارٹی پوری کوشش کررہی ہے نتائج بہترآئیں گے،وزارت عظمیٰ کے حوالے سے فیصلہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کرناہے،آصف زرداری سب کوساتھ لےکرچلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ہماری قیادت کے پاس ملک چلانے کی صلاحیت ہے،باپ بیٹے میں کیااختلاف ہوسکتاہے؟بلاو ل کووزیراعظم دیکھنا،سب سے زیادہ خواہش آصف زرداری کی ہوگی،بلاول بھٹونے جوباتیں کیں وہ ایک نئی نسل کی سوچ ہے،اس کااحترام ہے،آصف زرداری جوبات کرتے ہیں وہ تجربے کی بنیادپرکرتے ہیں،آصف زرداری اوربلاول بھٹومیں اختلافات والی کوئی بات نہیں،پیپلزپارٹی میں کسی کےبولنے پرکوئی قدغن نہیں لگاسکتا،کسی کی بات سے اختلاف ہوسکتا ہےناراضی نہیں ہوسکتی،آصف زرداری نے مشکل حالات میں پارٹی کی قیادت کی،بینظیربھٹوکی شہادت کے بعدپارٹی میں مایوسی تھی،آصف زرداری کاسی پیک میں کردارہے،بینظیربھٹونےپارٹی خودآصف زرداری کے حوالے کی تھی،بلاول کولگتاہےلیول پلیئنگ فیلڈنہیں توالیکشن کمیشن کودیکھناچاہیے،آصف زرداری چاہتے ہیں کسی بھی صورت الیکشن متنازع نہ ہو،ہم لیول پلیئنگ فیلڈسب کیلئے مانگ رہے ہیں،خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس نوجوان قیادت ہے،پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کمزورہونے کی وجہ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔

متعلقہ خبریں