لاہور(نیوزڈیسک)نگراں حکومت پنجاب نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام بدل کر ’’ پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی ‘‘ کردیا ہے۔ اتھارٹی کے دائرہ اختیار کو صوبے بھر تک وسعت دیتے ہوئے نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے تحت اب اتھارٹی کا نیا نام “پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی ‘‘ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے نام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔















