اہم خبریں

ان شاءاللہ پھر سے سب ٹھیک کریں گے، شہباز شریف

لاہور ( اے بی این نیوز   )شہباز شریف سے سینئرپارٹی رہنماؤں اورسابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا ،شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائیں گے، معاشی طور پر خود انحصار اور مضبوط پاکستان امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، “جرم ضعیفی” کی سزا سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانا ہو گا،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا تجربہ مسلم لیگ ن کے پاس ہے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر پھر سے شروع کریں گے، ان شاءاللہ پھر سے سب ٹھیک کریں گے۔

متعلقہ خبریں