اہم خبریں

نجی ویزہ پروسیسنگ دفتر میں لگی ٹی وی سکرین پر نازیبا وڈیو چل گئی

کراچی( اے بی این نیوز   ) کراچی کے ایک نجی ویزہ پروسیسنگ دفتر میں لگی ٹی وی سکرین پر مبینہ طور پر ایک نازیبا وڈیو چل گئی جس کی وجہ سے وہاں پر موجود لوگوں کو بے حد شرمندگی کا سامنا کر نا پڑا، جیسے ہی یہ مبینہ ویڈیو چلی تو کمپنی کے متعلقہ لوگ ایک دم متحرک ہو گئے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں کہ آخر یہ وڈیو کیسے چل گئی تاہم اس بارے ابھی تک کو ئی ایسی بات سامنے نہیں آئی جن سے اس کی وجوہات سامنے آسکیں، لیکن ایک بات واضح کہ ایسی اخلاق بافتہ ویڈیو چلنے کی وجہ سے اس نجی ویزا پروسیسنگ کمپنی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور یہ رائے عامہ بن گئی کہ ایسی کمپنی کی کیا ساکھ ہو گی جس کا اپنے ہی آ فس میں کو ئی کنٹرول نہیں کہ جو چیزیں اس کی اپنی سکرین پر چل رہی ہیں ان کو ہی کنٹرول نہیں کر سکتی تو پھر وہ انتہائی اہم کام جو کہ ویزہ پرو سیسنگ کا وہ کیو نکر کر سکے گی۔اس سلسلے میں وضاحت چاہنے کیلئے جب متعلقہ افراد سے رابطہ کیا گیا تو کو ئی رابطہ نہ ہو سکا۔

متعلقہ خبریں