اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکریٹری جنرل جے یو آئی (ف) و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ بلوچستان میں قیام امن سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی۔جمعہ کوسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل سے نگراں وزیرِ داخلہ کو آگاہ کیا۔جس پر سرفراز بگٹی نے زمینداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔















