اہم خبریں

الیکشن میں تاخیر آئین کو معطل کرنے جیسا ہے، جسٹس اطہر من اللہ

جسٹس اطہر من ا للہ نے اضافی نوٹ میں کہا کہ نگراں حکومتوں کا تصور کئی دیگر جمہوری ممالک میں نہیں ہے، نگراں حکومت صرف آئین میں دی گئی مدت تک کیلئے ہوتی ہے،ریاست 90 دن سے زیادہ تک منتخب نمائندوں کے بغیر نہیں چلائی جا سکتی، 90 دن سے زیادہ انتخابات میں تاخیر آئین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے،الیکشن میں تاخیر آئین کو معطل کرنے جیسا ہے،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کے بعد ختم نہیں ہوتا،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کی تیاری کرنا ہوتی ہے،آئین ہر شہری کو منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی ریاست چلانے کا حق دیتا ہے،شہریوں کو حق سے محروم کر کے ان پر خلاف آئین نگران حکومت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں