کراچی ( اے بی این نیوز )جی ڈی اے کااعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ختم، اہم فیصلے کیے گئے،جی ڈی اے نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا،پیرپگاڑا نے سندھ کی ہر نشست پر امیدوار کھڑے کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،جی ڈی اے کاجلسہ منعقد کرنے کافیصلہ،پیرپگاڑاجلسےسےخطاب کریں گے،ایم کیوایم،جے یوآئی سمیت پی پی پی مخالف جماعتوں سےملکراتحاد بنانے پربھی مشاورت کی گئی۔















