ویٹی کن سٹی (نیوزڈیسک)عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ ہتھیاروں کو روکو، یہ کبھی امن نہیں لاتے، تنازع پھیلنا نہیں چاہیے۔عیسائی، یہودی، مسلمان اور ہر مذہب و ملک کا انسان خدا کی نظر میں اہم ہوتا ہے۔ اتوار کوپوپ فرانسس نے ویٹی کن میں دعائیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا بھائیوں بس بہت ہوگیا۔ غزہ میں زخمیوں کی دیکھ بھال فوری ہونی چاہیے۔















