غزہ ( اے بی این نیوز)غزہ کا دوسرا بڑا ہسپتال القدس بھی ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ، دوا، پانی، کھانے سے محروم ہسپتالوں میں صورتحال بھیانک ہوچکی ،الشفا ہسپتال کے سرجن کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے کئی ہسپتالوں کو اسرائیلی فوج نے گھیر لیا ہے ،طبی عملہ اور مریض عملاً وار زون کے وسط میں آچکے ، اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کیلئے کوئی جگہ محفوظ نہیں ، ہسپتالوں کے اندر کی صورتحال المیہ ہے۔















