لندن (اے بی این نیوز ) لاکھوں شہری غزہ پر اسرائیلی حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو فوری روکنے کیلئے ’بمباری بند کرو‘، ’اسی وقت جنگ بندی کرو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کااحتجاجی مظاہرے پر ناپسندیدگی کا اظہار ،،آسٹریلیا میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے اسرا ئیل کے امدادلے جا نے والے کارگو جہاز کا راستہ روک دیا،،، مظاہرین جیٹ سکیز کے ذریعے جہاز کے سامنے کھڑے ہو گئے ،،مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔















