اہم خبریں

لندن میں لاکھوں افراد فلسطینیوں کے حق میں نکل آئے ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی پولیس نے کشیدہ حالت کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی حامیوں کا لندن میں بڑے مارچ کے اعلان کے بعد لندن پولیس نے الرٹ جاری کردیا۔۔ آج تقریبا2ہزار برطانوی پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دینگےجبکہ ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینی حامیوں کی جانب سے لندن میں اسرائیلی جنگ کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے مارچ کرنے کی توقع ہے، جس میں برطانیہ کے جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں نشانیوں کی حفاظت کیلئے اضافی اختیارات حاصل کئےگئے ۔حالیہ اختتام ہفتہ کے دوران برطانیہ کے دارالحکومت میں فلسطینیوں اور اسرائیل مخالف مارچوں میں تیزی آئی، پولیس نے اب تک مظاہرین میں سے تقریباً 100 افرادکو گرفتارکرلیا۔برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے عوام سے پرامن مظاہروں کی درخواست کی ہے۔سنک نے کل رات جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا، ’’یہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے اس ملک اور آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے کہ جو لوگ احتجاج کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا کر سکتے ہیں، لیکن انہیں ایسا احترام اور پرامن طریقے سے کرنا چاہیے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر لارنس ٹیلر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ ایک “خاص طور پر چیلنجنگ اور کشیدہ ویک اینڈہوگا۔انہوں نے اندازہ لگایا کہ مارچ میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد لوگ شامل ہوں گے، منتظمین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے راستہ تبدیل کر رہے ہیں کہ یہ کسی بھی تاریخی یادگار سے گزرے گا۔تاہم، پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے انتظامات کرلئے گئے ہیں ، مظاہرین کو پرامن رکھنے کیلئے رکاوٹیں لگائی جائیں گی،اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ سینوٹاف میموریل – یادگاروں کا مرکزی نقطہ – اتوار کو یادگاری تقریبات کے اختتام تک پولیس کی مستقل موجودگی رہے گی۔

متعلقہ خبریں