اہم خبریں

پاکستانی کاروباری شخصیت بلال بن ثاقب کوبرطانیہ کے اہم اعزازسے نوازدیاگیا

لندن(نیوزڈیسک)پاکستانی کاروباری شخصیت بلال بن ثاقب کو برطانیہ میں کوویڈ 19 کے دوران انسانی خدمات انجام دینے پربرٹش ایمپائر (ایم بی ای) کے موسٹ ایکسلینٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (ایم بی ای) کے اعزاز سے نوازدیاگیا۔یہ ایوارڈ بلال بن ثاقب کوکورونا وائرس کی وبا کے دوران برطانیہ کے فرنٹ لائن ورکرز کو تازہ اور گرم کھانا فراہم کرنے کی کوششوں پردیا گیا ۔بلال بن ثاقب نے 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) اور اہم کارکنوں، بے گھر افراد اور ضرورت مند افراد کو ایک لاکھ سے زیادہ کھانا بھیجا گیا تھا۔اس مہم کو سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم اور باکسر عامر خان جیسے کھیلوں کے ستاروں کی بھی حمایت حاصل تھی، جس نے سینکڑوں رضاکاروں کو کامو ںمیں مدد کرنے کی ترغیب دی۔بلال بن ثاقب لندن اسکول آف اکنامکس کے سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے سوشل انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ میں ماسٹرز کیا ہے اور وہ فوربز کے 30 انڈر 30 ممبر بھی ہیں۔ بلال اس وقت پاکستان میں بلاک چین اپنانے اور تعلیم پر کام کر رہے ہیں اور ملک میں بلاک چین انقلاب کی قیادت کر رہے ہیں۔ وہ بین الاقوامی سطح پر قابل ستائش این جی او طیبہ آرگنائزیشن کے بانی بھی ہیں، جس کے ذریعے وہ محروم برادریوں میں پانی تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہیں پاکستانی فارن مینس میں بھی تسلیم کیا گیا تھاجب پاکستان نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا کیونکہ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی تو بلال نے سیو پاکستان ڈاٹ کریپٹو انیشی ایٹو کی مشترکہ بنیاد رکھی جس کے ذریعے انہوں نے عالمی کرپٹو برادری سے فنڈز اکٹھے کیے۔ اس اقدام کے ذریعے بلال نے حقیقی دنیا کی انسانی ضروریات سے منسلک پہلی این ایف ٹی تشکیل دے کر فنڈ ریزنگ میں بھی انقلاب برپا کیا۔اس سے قبل پاکستانی بھائیوں بلال بن ثاقب اور مومن ثاقب کو اسی مہم کے لیے باوقار پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں