تل ابیب (نیوزڈیسک)انتہاپسند اسرائیلی وزیر امیچے الیاہو AMICHAI ELIYAHU صیہونی بمباری سے تباہ حال غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی۔ایک انٹرویو انتہاپسند اسرائیلی وزیر AMICHAI ELIYAHU کا کہنا تھا غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں ، فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانا چاہیے۔ اسرائیلی وزیر غزہ پر ایٹم بم گرانے کے اپنے بیان سے فوری مکر گئے اور کہا کہ ایٹم بم استعمال کرنے کی بات میں نے استعارے کے طور پر کہی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ اسرائیلی وزیر پر اسرائیلی کابینہ اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر الیاہو کا بیان حقیت پسندانہ نہیں، اسرائیلی فورسز غزہ میں معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے سے بچانے کیلئے عالمی قوانین کے مطابق آپریشن کر رہی ہے جو ہماری فتح تک جاری رہے گا۔















