واشنگٹن(نیووز ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے مزید 10 کروڑ ڈالر کی امداد دی جا رہی ہے، اس طرح کُل فنڈنگ 200 ملین ڈالر ہو جائے گی۔ پاکستان میں گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے بعد سے امریکی حکومت پاکستانی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی میں معاونت، فوڈ سکیورٹی، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور استعداد میں اضافے پر کام کر رہی ہے۔ بحالی اور تعمیر نو کے لیے مزید 100 ملین ڈالر کا اعلان کر کے امریکا نے اپنی کُل امداد کو 200 ملین ڈالر تک پہنچا دیا ہے۔100 ملین ڈالر سیلاب سے بچاؤ، گورننس، بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام، معاشی ترقی و صاف توانائی، موسمی زراعت، فوڈ سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کی تعمیرنو پر خرچ کیے جائیں گے،اس فنڈنگ کے ذریعے کیمپوں یا دیگر علاقوں میں پناہ لیے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھی معاونت کی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں امریکی معاونت جاری رہے گی اور مستقبل میں بھی وہاں کے عوام کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد کی جائے گی پاکستان کی جہاں بھی ترجیحات ہوں گی ان میں امریکا شراکت داری جاری رکھے گا چاہے وہ سکیورٹی، معاشی، یا سیلاب متاثرین کے لیے انسانی امداد فراہم کرنا کا معاملہ ہو۔















