اہم خبریں

سندھ حکومت کا ڈگری ہولڈرز کیلئے انٹرن شپ پروگرام نومبر سے شروع کرنے کا اعلان

کراچی (اے بی این نیوز)سندھ حکومت نے ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام نومبر سےشروع کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل میمن نےاپنے بیان میں کہاکہ ہنرمند افراد کے لیے کمپنیوں کےاشتراک سے فزیکل شارٹ کورسز کا اگلا مرحلہ بھی شروع کیاجائےگا،کورسز کےذریعے مارکیٹ کی ضروریات کےمطابق مہارتیں پیدا کرنے پر توجہ دی جائےگی۔

مزیدکہا کہ آئی ورک فار سندھ کے پلیٹ فارم پر اب تک تریپن لاکھ سے زائد وزٹس ریکارڈ کی جا چکی ہیں ،پلیٹ فارم پر 26 ہزار 677 فعال ملازمتیں ہیں،تین ماہ میں 4 ہزار 800 امیدوار کورسز مکمل کرچکےجبکہ 6 ہزار امیدوار مختلف کورسز میں زیرِ تربیت ہیں۔

شرجیل انعام میمن نےکہاسندھ حکومت چاہتی ہےکہ نوجوانوں کو بہترمواقع حاصل کرنےکےلیےمناسب پلیٹ فارم بھی میسرہو۔
مزیدپڑھیں: کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں ،خواجہ آصف کا مولانا فضل الرحمان کو جواب

متعلقہ خبریں