اہم خبریں

امریکی صدر جوبائیڈن کو جھٹکا ، سیاسی ٹیم تقسیم ، فلسطین سے اظہار ہمدردی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری، جنگ کے باعث امریکی صدر جوبائیڈن کی سیاسی ٹیم تقسیم، فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان ، ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔جبکہ فلسطین اورغزہ کی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کی سیاسی ٹیم کے ارکان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ بائیڈن کے معاونین کا خیال ہے کہ وائٹ ہاؤس فلسطینیوں پر غیر اخلاقی حملے میں مدد کر رہا ہے۔ایک اور طبہ فکر کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن اسرائیل کی حفاظت کر کے اپنی وفاداری نبھا رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس کے درمیان مختلف نسلوں کے درمیان بڑی تقسیم ظاہر ہورہی ہے۔ پارٹی کی نوجوان قیادت فلسطینیوں کے ساتھ ان کی حالت زار کی وجہ سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں