اہم خبریں

غزہ پرجارحیت، اسرائیلی عوام وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف سڑکوں پرآگئی، استعفے کا مطالبہ

یروشلم (نیوزڈیسک) غزہ میں کشیدہ حالات،اسرائیلی بمباری اور فوجی جارحیت کیخلاف اسرائیلی عوام بھی اپنے وزیراعظم نیتن یاہوکیخلاف ہوگئی۔عوام کی کثیرتعداد نیتن یاہو کے گھر کے باہر احتجاج کیلئے پہنچ گئی ، مظاہرین کا نیتن یاہو سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ ۔ تل ابیب میں ہزاروں افراد اپنے ہی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کیخلاف نکل آئے۔اسرائیلی عوام کی جانب سے7 اکتوبر کے حملے اور یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر شدید تنقید کی گئی، تل ابیب میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، جھنڈے لہرائے اور غزہ کے کچھ اسیروں کی تصاویر اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی رہائی کا مطالبہ کیاتھا۔مقبو ضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر عوام کی بڑی تعداد کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں