ماسکو ( اے بی این نیوز )روس نے مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل امریکی سازش قرار دے دیا،، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے پریس کانفرنس میں کہا فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو برباد کرنے کا منصوبہ بن چکا ،، فلسطینیوں کی اپنی سر زمین سے ہٹ کر آباد کاری سے فلسطینی ریاست کا قیام کھٹائی میں پڑ جائے گا، روس کو اس چال اور سازش پر تشویش ہے،،،فلسطینیوں کی نئی جگہ آباد کاری خطے میں امن نہیں لا سکتی۔















