اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نوے دن الیکشن کے کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے آئین معطل کرنے کی سزا پر آرٹیکل 6 لگتا ہے،حکومت ،الیکشن کمیشن یا صدر جس نے خلاف ورزی کی ان کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،بادی النظر میں حکومت ،الیکشن کمیشن اور صدر مملکت تینوں ذمہ دار ہیں،مقررہ مدت سے اوپر وقت گزرنے کے بعد ہر دن آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،اب سوال یہ ہے کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے،انتخابات تو وقت پر ہونے چاہئیں،جس دن قومی اسمبلی تحلیل ہوئی اسی دن صدر تاریخ دیتے تو کوئی بھی اعتراض نہ اٹھا سکتا















