اہم خبریں

عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بشارت راجہ)ملک میں عام انتخابات 11 فروری بروز اتوار ہوں گے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں 90 روز انتخابات کیس میں اگاہ کردیا سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صدربھی پاکستانی ہیں اور الیکشن کمیشن بھی پاکستانی ہےالیکشن کمیشن صدرسے مشاورت نہ کرنے پرکیوں ہچکچاہٹ کا شکارہے۔کہا کہ انتحابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔ الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کر کے کل بروزجمعہ سپریم کورٹ کو آگاہ کرےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ پی ٹی آٸی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے دلاٸل دیے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے 9 اگست کواسمبلی تحلیل ہوٸی اورصدرنےستمبرمیں خط لکھا،کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدرکوہدایت جاری کریں کہ آپ تاریخ دیں، اگرصدرنے بات نہ مانی تو کیا توہین عدالت کا نوٹس جاری کریںگے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ جس دن قومی اسمبلی تحلیل ہوئی اسی دن صدرتاریخ دیتےتوکوئی بھی اعتراض نہ اٹھاسکتا۔سپریم کورٹ بارکی جانب سے عابد زبیری نے دلائل میں الیکشن تاریخ نہ دینےوالوں کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ صدرپاکستان کیخلاف آرٹیکل 6 کی کاروائی چاہتے ہیں ؟ عابد زبیری صاحب آپ زبردستی ہمیں وہاں لےگیےجہاں ہم نہیں جاناچاہتےتھے،آپ چاہتے ہیں بنچ ٹوٹ جائےاورہم جانتے ہیں ایسا کیوں چاہتے ہیں ۔۔ آپ چاہتے ہیں کہ آئینی تشریح کیلئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا جائے ۔الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے انتخابات کی تاریخ دے دی ، عدالت کواگاہ کیا کہ 5 دسمبر کوحتمی فہرستیں مکمل ہوجائیں گی، 5 دسمبر سے 54 روزگنیں تو29 جنوری بنتی ہے 29جنوری تک الیکشن کےانعقاد کی تیاریاں مکمل کرلیں گے ، انتخابات میں عوام کی آسانی کیلئے اتوارڈھونڈ رہے تھے، 4 فروری کوپہلا اوراتوار11 فروری کو دوسرا اتوار ہوگا ۔فیصلہ ہے کہ 11فروری والے اتوارکوالیکشن کروائے جائیں چیف جسٹس نے صدر سے مشاورت کا پوچھاتو وکیل نے بتایاکہ ہم صدر مملکت کوآن بورڑ لینے کے پابند نہیں ۔۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صدربھی پاکستانی ہیں اور الیکشن کمیشن بھی پاکستانی ہے،الیکشن کمیشن صدرسے مشاورت نہ کرنے پرکیوں ہچکچاہٹ کا شکارہے چیف جسٹس نےکہا کہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا ۔۔الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کر کے کل آگاہ کرے

متعلقہ خبریں