90 روز میں الیکشن کی خلاف ورزی کرنے والے کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،چیف جسٹس
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )90 روز میں الیکشن کی خلاف ورزی کرنے والے کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،آج کی تاریخ تک خلاف ورزی موجود نہیں 7نومبر سے شروع ہو جائے گی ،چیف جسٹس کے الیکشن کیس میں ریمارکس،وکیل پی ٹی آئی سے کہاآپ جو دلائل دے رہے ہیں اس سے تو صدر مملکت پر آرٹیکل 6لگ جائے گا،آپ کے لیڈر صدر کے بھی لیڈر ہیں،فون کرکے کیوں نہیں کہا انتخابات کی تاریخ دیں،کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں صدر مملکت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،شائید الیکشن کمیشن بھی خلاف ورزی کر رہا ہو مگر صدر کا عہدہ بڑا ہے،وکیل علی ظفر نے کہاحکم میں لکھ دیا جائے صدر انتخابات کی تاریخ دے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میں فیصلہ میں لکھوں گا 54 دنوں کا شیڈول سامنے رکھتے ہوئے صدر تاریخ دیں ،اگر ایسے آرڈر کی خلاف ورزی ہو تو کیا ہم صدر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر سکتے ہیں؟وہ تو کہیں گے ہمیں آرٹیکل 248 کے تحت استثنی حاصل ہے















