لاہور(نیوزڈیسک) شہری اپنا تحفظ خود کرنے لگے،2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔لاہورکے علاقہ گجرپورہ میں موٹر سائیکل سوار 2 مبینہ ڈاکو کار سوار شہریوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ، موٹر سائیکل سوار دونوں ڈاکو کار سوارافراد کے ساتھ واردات کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے پستول برآمد کر لی گئی۔















