اسلام آباد (اے بی این نیوز )فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نےکبھی نہیں کہا شہبازشریف ناکام وزیراعظم تھے،ہماری اتحادی جماعتوں کی حکومت تھی مشاورت سے چلتےتھے،آصف زرداری نے ایساکوئی بیان نہیں دیا،آصف زرداری نے کہاہمیں اگلے الیکشن میں اپنی نمبرگیم کوبڑھناہے،نمبرگیم پارلیمنٹ میں زیادہ ہونے سے اگلاوزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوسکتاہے،ہماری روایت ہے اخلاق کے دائرے میں رہ کربات کرتے ہیں،ہم ماضی کی جماعتو ں کی طرح گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے،وہ اے بی این کے پروگرام’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام جماعتوں کویکساں لیول پلیئنگ فیلڈملنی چاہیے،الیکشن شفاف ہونے چاہئیں عوام کی رائے کااحترام کرناچاہیے،نوازشریف کوجس طرح ٹریٹ کیاجارہا ہےوہ سوالیہ نشان ہےمسلم لیگ ن کوآئین کے مطابق الیکشن کی بات کرنی چاہیے،نوازشریف کومینارپاکستان جلسے میں انتخابات کی بات کرنی چاہیے تھی،نوازشریف اپنابیانہ لندن چھوڑ کرآگئے،مسلم لیگ ن جس بیانیے کی بات کرتی تھی آج وہ نہیں ہے،ووٹ کوعزت دوکی بات کرنے والے اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے،ہمارامطالبہ صرف ایک ہے الیکشن فری اینڈفیئرہونی چاہئیں،وزیراعظم کسی ایک جماعت کانہیں پورے ملک کاہوتاہے،ہم باربارکہہ رہے تھے الیکشن 90روزکے اندرایک دن میں ہونے چاہئیں،ہم الیکشن لڑنے کیلئے عوام میں جاننے کیلئے تیارہیں،اعتزازاحسن کی اس بات کومانتاہوں کہ الیکشن میں جاناچاہیے،ہم الیکشن کےحق میں اورسلیکشن کے خلاف ہیں،ہم اپنےووٹرزکومایوس نہیں کریں گے۔















