اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پاکستان میں صرف پاکستانی قوانین کے مطابق رہنا ممکن ہے ،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ اور، ملازمت دینے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،جیل میں موجود 64غیر قانونی تا رکین وطن کو روانہ کیا گیا ۔اسلام آباد پولیس کی طرف سے نشرکردہ غیر قانونی غیر ملکیوں کےلیے آگاہی پیغامات کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔















