لاہور(اے بی این نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،غیرملکی افرادکے انخلاکیلئےچیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کوہدایات جاری کیں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی،غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی مدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، پنجاب میں غیر قانونی طور پر رہنے والے کسی بھی غیر ملکی سے نرمی نہیں برتی جائے گی،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی خود چلے جائیں، مختلف اضلاع میں ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔















