کراچی ( اے بی این نیوز )ڈاکٹر فاروق ستار،سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ لیاقت آباد منی پاکستان ہے یہاں تمام قوموں کے لوگ آباد ہیں،اگر لیاقت آباد اٹھ جائے تو اسلام آباد کی حکومتیں بیٹھ جائیں،لیاقت آباد کے تاجر اتنا ٹیکس دیتے ہیں جتنا ٹیکس پورے لاہور سے بھی جمع نہیں ہوتا، پاکستان کا پاور بینک کراچی اور کراچی کا پاور بینک ایم کیوایم ہے، وہ لیاقت آباد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھےنواز شریف واپس آگئے تو پھر کراچی کو بھی اب قومی دھارے میں ضرور واپس آنا چاہیے،کراچی کے ساتھ بھی اب انصاف اور اول درجہ کے شہریوں جیسا سلوک ہونا چاہیے،کراچی کو آگے لےکر جانا ہے تو کراچی کے وارثوں کے حوالے کیا جائے، کراچی میں پندرہ سالوں سے صرف لوٹ مار اور بدعنوانی ہے۔















