اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران وزیرخارجہ جلیل عباس نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ،ایس سی او ممبران کان کنی،آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخارجہ جلیل عباس کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردارادا کررہاہے،سی پیک سے ایس سی او ممالک کے روابط کو فروغ ملے گا،ہمیں ہرمیدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔















