اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کوآج جسمانی ریمانڈ کیلئےلاہورکی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گزشتہ رات اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیاگیاتھا،پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن ریجن اے میں مقدمہ درج ہے، ان سے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں تفتیش کی جائے گی۔















