اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں۔یقین نہیں ہے کہ الیکشن جنوری کے آخر میں ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایوانِ صدر میں نہ ہوتا تو میں بھی آج جیل میں ہوتا۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں نے نہیں بھیجا تھا،پی ایم ہاؤس سے آیا تھا۔بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی کہا کہ وہ ریفرنس نہیں بھیجنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مجھ پر بطور دوست اور ہمددر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ہماری تنقیدی بحث ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر میں ایوانِ صدر میں موجود ہوتا تو 57 (1) ایکٹ میں جو ترمیم کی گئی اس پر دستخط نہیں کرتا، کیونکہ وہ آئین کے خلاف ہے، جو بھی ہوا وہ اس وقت پہوا جب میں حج پر گیا ہوا تھا۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 57 اور 58 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت الیکشن کی تاریخ کا اختیار صدر مملکت سے واپس لے لیا گیا اور الیکشن کمیشن نیا شیڈول اور عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جبکہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا۔















