اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پنجاب کی نگران حکومت کس حیثیت میں سزائیں معطل کر رہی ہے ،وفاقی اور نگران حکومتیں مخصوص جماعت اور شخصیات کی سہولت کاری سے باز رہیں ،پیپلزپارٹی کی وارننگ ،نیئر بخاری کہتے ہیں کیا کسی ملزم کاایئرپورٹ لاؤنچ میں بائیو میٹرک کی سہولت غیر معمولی بات نہیں ؟نگران حکومتوں اور اداروں کی جانب سے مخصوص سہولت کاری کا تاثر زبان زد عام ہے ،ملک میں فوری الیکشن کی تاریخ کااعلان کیاجائے،لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے انتخابی نتائج سوالیہ نشان ہونگے،انتخابی نتائج تسلیم نہ ہوئے تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہونے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا ،شیری رحمان بولیں انتخابات میں تاخیر انتخابات سے انکار کے مترادف ہے، آئینی تقاضوں کے مطابق کوئی مبہم صورتحال نہیں ہونی چاہئے،الیکشن شیڈول کا اعلان ہو چکا ہوتا تو منشور اور عوامی مسائل پر بات چیت ہو رہی ہوتی















