اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے غیرملکی مبصرین کیلئے دعوت نامہ جاری کردیا،غیر ملکی مبصرین جلدویزے کے حصول کیلئے وزارت خارجہ کے ”پاکستان آن لائن پورٹل“ پرکوائف جمع کرا سکتے ہیں،انتخابی ادارے کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے وابستہ افراد کی بطور آبزرور رجسٹریشن نہیں کی جائے گی،کسی بھی ادارے سے ملحقہ شخص کی اتھارتی لیٹر کے بغیر رجسٹریشن نہیں کی جائے، غیر ملکی صحافی اور مبصر کو حکومت پاکستان سے لازمی سکیورٹی کلیئرنس لیناہوگی،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات جنوری 2024 کو کرانے کا اعلان کررکھاہے















