اہم خبریں

اعلان کردہ پیکج پر عملدرآمد کیو ں نہیں ہو ا، رپورٹ طلب

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج پر عملدرآمد کیو ں نہیں ہو ا،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو نوٹیفکیشن جاری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق 2006 میں وزیر اعظم کی جانب سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لیے پیکج کا اعلان کیا گیا تھا، ریلوے کے وکیل نے موقف اختیا ر کیا فنڈز نہ ہونے کے باعث پیکج پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، عدا لت نے ریما رکس میں کہا کیا جا ئے یہ غریب ملازمین کا معاملہ ہے اس کو جلد حل کریں،دس روز میں نوٹیفکیشن جاری ،عدالت نے سماعت چھ نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں