لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں دل کا ایک اوربڑا ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کےمطابق جناح ہسپتال کی ایمرجنسی وٹراما سنٹرپراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا فیصلہ ۔ اس حوالے سے اسپتال کی تعمیر کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا کا زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہو ں نے عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔















