کراچی (نیوز ڈیسک) عورت مارچ کے رہنماؤ ں کی نوازشریف کے خطاب پر سخت تنقید ،عور ت کو اچھی بری خواتین میں تقسیم کرنے کو نوازشریف کی سستی جگت قرار دیدیا۔ واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والے ردعمل میں کہا گیا کہ نواز شریف نے ابھی تک نہیں سیکھا کہ عورتوں میں تقسیم پتھرکے زمانے کا طریقہ ہے ،کسی بھی انسان کی ذاتیات پر سوال اُٹھانا اچھی بات نہیں ہے ۔















