اہم خبریں

ڈکیتی یا پرانی دشمنی،ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو بچے سمیت قتل کردیا

بہاولپور(نیوز ڈیسک) ڈکیتی یا پرانی دشمنی،چوروں نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو بچے سمیت قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے قلعہ دیراوڑ میں پیش آیا،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 3 افراد قتل کردیا۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بچی شدید زخمی ہو گئی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں