اہم خبریں

سیاست مضبوط ہوگی تو جمہوریت مضبوط ہوگی، سعد رفیق

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )راولپنڈی کی عوام سیاسی طور پر باشعور ہے،راولپنڈی کی عوام نے نوازشریف کے نام پر ایک شخص کو بار بار ووٹ دئے،اس شخص نے بار بار عوام کو مایوس کیا،عمران خان کو خراب کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ اس شخص کا ہے،بڑے دنوں سے اس شخص کی آواز نہیں آرہی شاید بولتی بند ہوگئی ہے۔اکیس اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کیلئے پیغام دینا ہے نواز شریف پاکستان کا لیڈر ہے،اکیس اکتوبر کو ان قوتوں کو پیغام دینا ہے جو حکومتیں بنتے ہی سازشیں شروع کرتے ہیں،مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونش سے سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کا خطاب،انہوں نے کہا کہ سال 2018 تک سب کچھ ٹھیک تھا لیکن سازشیوں کو آرام نہیں تھا،جس نے کبھی یونین کونسل کا الیکشن نہیں جیتا اسکو ملک کا وزیر اعظم بنادیا گیا،اقتدار نہیں رہا تو کور کمانڈر ہاؤس جلایا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا شہداء کی تصاویر اور مجسموں کی بے حرمتی کی،ان ظالموں نے حرم میں ہماری خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کی،اربوں اور کھربوں ڈالر کے منصوبے لگے نواز شریف کے دور میں نکالا ایک اقامے پر کیونکہ ملا کچھ نہیں۔سیاست مضبوط ہوگی تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔

متعلقہ خبریں