ایبٹ آباد (اے بی این نیوز) ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون نے ہسپتال کے واش روم میں مبینہ طور پر ویڈیو بنانے کے واقعے کی شکایت پولیس کو درج کرا دی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق وہ علاج کی غرض سے ہسپتال آئی تھیں، جہاں انہیں محسوس ہوا کہ ایک ملازم ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔ خاتون نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خاتون نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ پولیس نے شکایت وصول کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل و وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا: خواجہ آصف















