لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں منشیات اسمگلنگ کے دوران ڈرون زمین پر گر گیا۔ پولیس نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے میں منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے ڈرون گرا۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرون اور اس کے ساتھ لپٹی منشیات کو قبضے میں لیا۔















