اسلام آباد (نیوزڈیسک)سائفر کیس عدالت نے اخراج مقدمہ اور ٹرائل روکنے کی درخواست کو یکجا کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دوران سماعت دلائل میں کہا معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے ، خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرناچاہتی ہے،کون سی سیکیورٹی کو خطرہ ہوا یا سیکریسی لیک ہوئی،بھٹو صاحب نے بھی راجہ بازار میں تقریر میں ایسے ہی بتایا تھا تو کیا ہوا،میرے موکل قومی ہیرو ہیں ،دنیا جانتی اورمانتی ہے اب وہ بے گناہ جیل میں ہیں،سائفرکیس کے اخراج کی درخواست17اکتوبر سے قبل سماعت کیلئے مقررکریں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا17اکتوبرکوکیاہوناہے،لطیف کھوسہ نے کہا بڑی بدمزگی ہونی ہے ٹرائل چل رہاہے فردجرم عائدہوگی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میں دیکھ لیتا ہوں 17اکتوبر سے پہلے کیس لگادوں گا۔















