لاہور ( اے بی این نیوز ) سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے راہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا انہیں کسی نے استقبال کانہیں کہا،آج ہی اس بات کو چیک کروں گا، میں خود شاہد خاقان عباسی کے پاس جاؤں گا،ہم خود جاکر شاہد خاقان عباسی کو دعوت دیں گے،لیڈر ایک ہی ہوتاہے،نواز شریف ہم سب کے لیڈر ہیں،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کی ذمہ داری نبھاکرد کھائی ہے،ہم سب جیلوں میں تھے تو مریم نواز نے پارٹی کو لیڈکیا تھا،مریم نواز نے ہمار مقدمہ لڑا،ہماری فیملیز کے پاس گئیں،مریم نواز کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔















