اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ (ن) لیگ نوازشر یف کے فقیدالمثال استقبال کیلئے متحرک ہے، مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں جلسے اور کارنر میٹنگز ہو رہی ہیں۔ 7 دسمبر 2017 کو بلوم برگ نے پاکستانی روپے کو مستحکم ترین کرنسی قرار دیا تھا، آج پاکستان دنیا کی 42ویں معیشت بن چکا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کا بیانیہ بہت واضح ہے، ان کی ملک کیلئے تاریخی خدمات موجود ہیں، 2013 سے 2017 کا دور بہترین تھا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صرف انتقام کی سیاست کی، انہوں نے اپنے مخالفین خصوصاً ن لیگ کے رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف بدھ تک سعودی عرب پہنچ جائیں گے، سعودی عرب میں وہ عمرہ ادا کریں گے اور کسی خلیجی ملک سے وطن واپس آئیں گے۔















