اہم خبریں

ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں ،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ژوب میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ،پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ،ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں ، نیز انہوں نے شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی، جبکہ دوسری طرف نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سید علی رضا کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،شہید سید علی رضا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ کا بھی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدتوزیراعلیٰ سندھ نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں